کرناٹک کے بنگلور میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی سماجی تنظیم آسرا فاؤنڈیشن کی جانب سے عالمی یوم خواتین کے موقع پر شہر کے گوشاہ سرکاری ہسپتال میں مریضوں میں پھل و مختلف تحفے تقسیم کئے گئے۔
خواتین خود کو لاچار و مجبور نہ سمجھیں: ساجدہ بیگم - کرناٹک کے بنگلور میں خواتین
عالمی یوم خواتین کے موقع پر ملک بھر میں مختلف پروگرامز منعقد کئے گئے۔ بنگلور میں آسرا فاونڈیشن کی ٹیم نے مختلف ہسپتالوں کا دورہ کرکے مریضوں سے ملاقات کی۔
![خواتین خود کو لاچار و مجبور نہ سمجھیں: ساجدہ بیگم Women should not consider themselves helpless and compelled](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-10934103-783-10934103-1615281612728.jpg)
اس موقع پر آسرا فاؤنڈیشن کی صدر اور کونسلر ساجدہ بیگم نے بتایا کہ ’موجودہ دور میں خواتین پر مظالم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ایسے واقعات کے سدباب کےلیے مسلم علما کو آگے آنا چاہئے اور سماج میں پھیلی ہوئی برائیوں کو مٹانے کےلیے مہم چلانی چاہئے‘۔
گاشاہ ہسپتال کی مہتمم ڈاکٹر تلسی نے کہا کہ خواتین کی مکمل طور پر تقویت تبھی ممکن ہے جبکہ وہ خود بنیادی تعلیم سے آراستہ ہو۔ عالمی یوم خواتین کے موقع پر ساجدہ بیگم نے خواتین کو پیغام دیا کہ ’وہ اپنے آپ کو کمزور نہ سمجھیں اور ہرگز کوئی غلط قدم نہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی ناکامی کے بعد بھی زندگی باقی رہتی ہے اور آگے چل کر زندگی میں خوشحالی آسکتی ہے۔