اردو

urdu

ETV Bharat / state

خواتین اپنی اہمیت کو سمجھیں: للیتا انپور

کرناٹک بی جے پی کی مہیلا مورچہ کی نائب صدر للیتا انپور نے کہا کہ گھر سے ملی آزادی کو خواتین کو غلط استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔ بلکہ ہمیں اپنی تہذیب و ثفافت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے حقوق کا استعمال کرنا چاہیئے۔

lalitha anpur
للیتا انپور

By

Published : Mar 7, 2021, 3:07 PM IST

عالمی یوم خواتین کے موقع پر مہیلا مورچہ کی ریاستی نائب صدر للیتا انپور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم خواتین کے موقع پر تمام خواتین کو مبارکباد پیش کی۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ جن سرپرستوں نے اپنے بچوں کو اور خواتین کو آزادی دی ہے، ان کی اس رعایت کا استحصال نہ کریں۔ آپ کسی بھی دھرم وسماج سےتعلق رکھتی ہوں مگر اپنی اپنی تہذیب، خاندان کی عزت کا بھرپور خیال رکھنا چاہیئے۔

عائشہ کی خودکشی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ کوئی بھی آدمی اگر کسی عورت کو تکلیف دے رہا ہے تو اس کے لیے قانون کا سہارا لیںا چاہیئے۔

حکومت نے عورتوں کے لیے خاص طور پر مہیلا پولیس اسٹیشن قائم کیا ہے۔ عورتیں اپنے اوپر ہو رہے ظلم و زیادتی کے لئے اپنے سرپرستوں اور سماج کے بڑے لوگوں سے مل کر اپنے مسائل حل کریں۔ اس طرح خود کشی کرنا ایک جرم ہے۔ یہ کمزور لوگوں کی علامت ہے۔

مزید پڑھیں:

آئمہ و موذنین کو تین ماہ کی بقایا تنخواہ ادا کر نے کا مطالبہ

انہوں نے خواتین کو خود کفیل بننے پر بھی زور دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details