بیدر: ریاست کرناٹک میں کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت کی جانب سے شکتی یوجنا اسکیم کے تحت خواتین کے لئے مفت بس خدمات کی سہولت فراہم کئے جانے کے بعد سے خاتون مسافرین کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ حکومت کی اس سکیم کے آغاز سے ہی خواتین میں جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ خواتین کے علاوہ اسکول کالج کے طالبات اس مفت بس سروس سے کافی خوش ہیں۔
ضلع بیدر میں ضلع بس اسٹینڈ سے سفر کرنے والے خواتین نے بتایا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے خواتین کے لیے بسوں میں مفت سفر کرنے کی جو اسکیم شروع کی ہے وہ قابل ستائش ہے۔ خواتین اب کہیں پر بھی باآسانی آ جا سکتی ہیں۔ انہیں گھومنے پھرنے سے اب کوئی روک نہیں سکتا۔ انہوں نے کہاکہ ریاست بھر میں خواتین کو مفت بس سرویس کو لے کر والدین اور سرپرست بھی کافی خوش ہیں۔
اسکول اور کالج کی طالبات نے بتایا کہ کہ ہم طالبات ہونے کے باوجود بھی ہمیں پیسہ سالانہ بس پاس و بھی روڈ پاس کے لئے پیسہ خرچ کرنا پڑتا تھا لیکن حکومت کی جانب سے خواتین کے لیے یہ جو اسکیم لائی گئی ہے۔ اس سے ہمیں بہت فائدہ ہوگا۔ہم جس مقام سے چاہے بس میں سفر کر سکتے ہیں۔ عموما اسکول اور کالج میں یہ سہولت نہیں ہوتی روڈ پاس ہوتا ہے۔ اس کی وجہ سے طالبات کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔