بیدر: ریاستی حکومت کے شکتی پروجیکٹ کے آغاز کے اگلے ہی دن پورے ضلع میں خواتین کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔ریاستی روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسوں میں خواتین کے لیے مفت سفر کی سہولت کے پہلے دن ہی بسوں میں خواتین مسافروں کی تعداد زیادہ دیکھی جا رہی ہے۔ کلیان کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے بیدر ڈویژن کے تحت تمام بسوں میں خواتین مسافروں کی تعداد میں اصافہ دیکھا گیا۔
بیدر ڈویژن سے روزانہ 430 بسیں ضلع کے تمام تعلقہ مراکز، گاؤں اور بین اضلاع کے لیے چلتی ہیں۔خواتین نے حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کے اس منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ تمام بسوں میں خواتین نے بڑی تعداد میں سفر کر رہی ہیں مسافروں کی تعداد بڑھنے سے ضلع میں 50 اضافی بسیں چلائی گئی ہیں۔ ٹرانسپورٹ ایجنسی کے عہدیداروں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مزید اضافی بسوں کی ضرورت پڑسکتی ہے۔
شکتی اسکیم کے آغاز کے بارے میں جان کر خواتین نے سرکاری بسوں میں سفر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے وہ کہیں جانا چاہتے تھے تو ٹرانسپورٹ کمپنی کی بسوں کے ساتھ آٹو، کروزر، ٹینٹم سمیت دیگر پرائیویٹ گاڑیوں میں سفر کرتے تھے۔
Free Bus Ride For Women کرناٹک میں مفت سفر کو لے کر خواتین میں خوشی کی لہر - شکتی پروجیکٹ کے آغاز کے اگلے ہی دن پورے ضلع
ریاست کے مختلف اضلاع میں کانگریس کی قیادت والی حکومت کی جانب سے خواتین کے لئے مفت بس خدمات کی سہولیات فراہم کرنے پر خواتین نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور حکومت کا شکریہ ادا کیا

مفت سفر کو لے کر خواتین میں جوش و خروش
یہ بھی پڑھیں:Karnataka Politics جنتادل سیکولر پارٹی ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کیلئے سنجیدہ رہی، بنڈپا قاسم پور
تاہم خواتین مسافر نجی گاڑیوں کا رخ نہیں کر رہی ہیں کیونکہ سرکاری بسوں میں مفت سفر کی سہولت دی گئی ہے۔ خواہ کتنی ہی دیر ہو جائے خواتین کو سرکاری بسوں کا انتظار کرتے اور انہی بسوں میں سفر کرنے کو ترجیح دیتے دیکھا جارہا ہے۔