ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے ڈپٹی کمشنر گویندریڈی نے کہا کہ آیوشمتی کلینک مرکزی اور ریاستی حکومت کا ایک پرجوش پروگرام ہے۔شہر کے بیدری کالونی نگر پرائمری ہیلتھ سنٹر میں نئے آیوشمتی کلینک کا افتتاح کرنے کے بعد انہوں اس خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ آیوشمتی کلینک میں روزانہ ایک ماہر ڈاکٹر کی طرف سے خدمت انجام دی جاتی ہے اور تمام خواتین استفادہ کنندگان کو اس کا فائدہ اٹھانا چاہئے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر آفیسر ڈاکٹر رتی کانت سوامی نے اس اسکیم سے متعلق کہا کہ خواتین کی خصوصی صحت کی جانچ کے لیے آیوشمتی کلینک شروع کیا گیا ہے۔ صحت مند معاشرے کی تعمیر کے لیے صحت مند خواتین کا ہونا نہایت ضروری ہے کیونکہ پورے فیملی کا دارومدار گھر کی خواتین پر ہوتا ہے اگر کسی گھر کی خواتین بیمار ہی صحت مند نہیں ہے وہ گھر میں مختلف قسم کے مسائل پیدا ہوتے ہیں اس لیے ہر گھر میں خواتین کا صحت مند ہونا نہایت ضروری ہے
انہوں نے کہا کہ ماہر ڈاکٹرز کے ذریعے خواتین کا روزانہ ہیلتھ چیک اپ کیا جائے گا۔ ہر پیر کو معالج، منگل کو آرتھوپیڈک ماہر، بدھ کے آرتھوپیڈک ماہر، جمعرات کو ماہر امراض اطفال، جمعہ ریمیٹولوجی ماہر، ہفتہ (کان، ناک اور حلق، امراض چشم، جلد کے امراض، نفسیات) کے ماہرین اپنی خدمات انجام دیں گے
انہوں نے یہ بھی کہا کہ خواتین کو مفت کاؤنسلنگ، لیب ٹیسٹ، ادویات، فلاح و بہبود کی سرگرمیاں جیسے یوگا اور دیگر خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔