بیدر:ریاست کرناٹک کے بیدرضلع میں واقع وزڈم اسکول و کالج کی اکیڈمک ڈائرکٹر فصیحہ بانو خان کی جانب سے پریس نوٹ کے مطابق بیدر کے ڈپٹی کمشنر گوبند ریڈی کے ہاتھوں وزڈم اڑا ن نمائش کا افتتاح کیاگیا۔ اس موقع پر ضلع کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ وزڈم انتظامیہ کی جانب سے جماعت دہم کے طلباءکے درمیان مختلف ایجوکیشنل کیٹس تقسیم کئے گئے۔ اس کے علاوہ اس Capsule کا رسم اجراء شریمتی شلپا ۔ایم۔( آئی اے ایس) CEO ، ضلع پنچایت بیدر کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
اس نمائش کے مہمانان خصوصی سلیم پاشاہ (DDPIبیدر)، شری وجے کمار( BEOبیدر)، شری بابو والی، نورالا سلام چٹگپہ، صدر قاضی ڈاکٹر حسام الدین عزیر،مولانا سید سراج الدین نظامی، شری اوناش D.O بیدر،مسٹر عبد الحسیب سکریٹری شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنس، بیدر اور محترمہ بلقیس فاطمہ کو آرڈنیٹر AIITA نے شرکت کی۔