بنگلورو: 28 جولائی کو وزیر اعلی بسواراج بومائی نے ہلاک شدہ بی جے پی کارکن کی رہائش گاہ کا دورہ کیا تھا، تاہم وہ اسی قصبے میں ہلاک شدہ مسلم نوجوان کے اہل خانہ سے وزیراعلی نے ملاقات نہیں کی تھی۔ وزیراعلیٰ کے اس اقدام کی کانگریس، جے ڈی ایس اور عوام نے سخت مخالفت کی۔ ان تنقیدوں کے بعد وزیر اعلی بومئی نے کہا کہ وہ دوبارہ منگلورو جائیں گے اور ہلاک شدہ مسعود اور فاضل کے اہل خانہ سے تعزیت کریں گے۔Allegation of discrimination
پیر کی صبح بنگلورو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سی ایم بومئی نے کہا کہ وہ جلد ہی منگلورو کے نوجوانوں مسعود اور فضل کے گھر بھی جائیں گے۔ حکومت سب کے ساتھ یکساں سلوک کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بیلارے میں قتل کیے گئے مسعود اور سورتکل میں مارے گئے فاضل کی رہائش گاہ پر جائیں گے اور لواحقین سے تعزیت کریں گے۔