اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیا جے ڈی ایس پارٹی بی جے پی کی دوستی کے ذریعے اپنا وجود بچا پائیگی؟ - کرناٹک میں جے ڈی ایس

کرناٹک کے گزشتہ اسمبلی الیکشنز میں مقامی پارٹی جے ڈی ایس کی طاقت 38 سے گھٹ کر 19 ہوچکی ہے اور پارٹی کے لیڑران نے اندازہ لگا لیا کہ اب جے ڈی ایس خطرہے میں ہے، لہٰذا جے ڈی ایس نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ الائنس کیا اور ان دونوں پارٹیوں کی دوبارہ دوستی ہوگئی۔

کیا جے ڈی ایس پارٹی بی جے پی کی دوستی کے ذریعے اپنا وجود بچا پائیگی؟
کیا جے ڈی ایس پارٹی بی جے پی کی دوستی کے ذریعے اپنا وجود بچا پائیگی؟

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 9, 2024, 8:31 PM IST

کیا جے ڈی ایس پارٹی بی جے پی کی دوستی کے ذریعے اپنا وجود بچا پائیگی؟

بنگلورو: ریاست کرناٹک میں جے ڈی ایس اور بی جے پی کی دوستی سے سخت ناراض، سی ایم ابراہیم سمیت پارٹی کے کئی مسلم لیڑران نے باہر کا رخ اختیار کیا۔ اس کے بعد سی ایم ابراہیم کی قیادت میں جے ڈی ایس کے نئے انتخابات ہوئے۔ اس کے بعد جے ڈی ایس پارٹی کے دو ٹکڑے ہوچکے ہیں۔

جے ڈی ایس میں جاری اندروانی اختلافات کی وجہ سے یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا بی جے پی سے اتحاد کرنے کے بعد دیوے گوڑا کی قیادت والی جے ڈی ایس اپنا وجود برقرار رکھ پائے گی۔

اس سلسلے میں سینئر کانگریس لیڑران ڈاکٹر کے رحمان خان و یو ٹی قادر کا کہنا ہے کہ جے ڈی ایس اب ریاست کی سیاست میں بلکل ہی غیر اہم ہوچکی ہے۔ اس کا بی جے پی کو فائدہ پہنچانے والا ہتھکنڈہ پرانا ہوچکا ہے۔ یہ کہ اس کی کانگریس کو ہرانے کی غرض سے کی گئی یہ حکمت علی (اسٹریٹجی) 2024 کے انتخابات میں ناکام ہوکر رہے گی چونکہ انڈیا اتحاد نہایت مضبوطی کے ساتھ لوک سبھا انتخابات کے امیدان میں اترے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بیدر میں ینگ سائنٹسٹ پروگرام کا اہتمام

دوسری طرف اس سلسلے میں سابق مرکزی وزیر و جے ڈی ایس کے قومی سطح کے لیڈر سی ایم ابرہیم نے کہا کہ دیویے گوڑا کی جے ڈی ایس پارٹک و بی جے پی دوستی نہیں ٹکیگی اور کمارسوامی کو پھر سے ان کے پاس لوٹنا پڑے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details