اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگلور: 'ہم ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے'

شہریت (ترمیی) 2019 قانون کے خلاف چل رہے احتجاج اب منظم جدوجہد اور ایک تحریک کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

By

Published : Feb 9, 2020, 12:03 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 5:08 PM IST

سی اے اے مخالف احتجاج: ہم ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے
سی اے اے مخالف احتجاج: ہم ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے

شہریت (ترمیمی) قانون 2019، این آر سی اور این پی آر سی کے خلاف بنگلور کے طلبا و خوانین نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے انوکھا احتجاج کیا۔

ویڈیو: ہم ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے

طالبات نے مظاہرے کے دوران ڈرامہ پیش کیا، جس میں دیکھایا گیا ہے کہ پرامن مظاہرین پر کس طرح پولیس لاٹھی چارج کررہی ہے۔ اس کے علاوہ جس میں مساوات اور آزادی کا پیغام دیا گیا ہے۔

طلبا و خوانین نے بڑی تعداد میں شرکت کی

بنگلور کے مشہور ٹاؤن ہال کے روبرو منعقد کئے گئے اس احتجاجی مظاہرے میں کثہر تعداد میں خواتین نے بھی شرکت کی اور بی جے کی اقتدار والی مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

احتجاج کے دوران ترنگا بھی لہرایا گیا ہے

مظاہرین نے سی اے اے کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سیکولر اقدار کے منافی ہے۔

سی اے اے مخالف احتجاجات ایک تحریک کی شکل بن چکا ہے۔

مظاہرین نے اس موقع پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی غیر اطمینانی کا اظہار کیا کہ سراپا ملک احتجاجات کے باوجود عدالت کس قدر خاموش ہے۔

مزید پڑھیں: 'سی اے اے و این آر سی سے حکومت اپنی ناکامی چھپارہی ہے'

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایک تو حکومت ایسا قانون نفاذ کرتی ہے جو بنیادی طور پر آئین کے خلاف ہے اور اس کا دوسرا گناہ یہ ہے کہ عوام کے نامنظور کرنے کے باوجود دستور کی بےحرمتی کی جاتی ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 5:08 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details