اردو

urdu

ETV Bharat / state

جب کانگریس نے جے ڈی ایس کو مسترد کیا تو مودی اور شاہ نے خیر مقدم کیا: دیوے گوڑا - جب کانگریس نے جے ڈی ایس کو مسترد کیا

سابق وزیر اعظم اور جنتا دل سیکولر کے رہنما ایچ ڈی دیوے گوڑا نے کہا ہے کہ جب کانگریس نے جے ڈی ایس کو مسترد کیا تو مودی اور شاہ نے خیر مقدم کیا۔ JDS welcomed by Modi and Shah

When Congress rejected JDS, Modi and Shah welcome: Deve Gowda
When Congress rejected JDS, Modi and Shah welcome: Deve Gowda

By UNI (United News of India)

Published : Dec 5, 2023, 9:39 AM IST

ہاسن، کرناٹک: سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے کہا ہے کہ جب کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا سمیت سیاسی رہنماؤں نے جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کو مسترد کیا تو وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ان کا اور ان کی پارٹی نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) میں خیرمقدم کیا۔ دیوے گوڑا نے کہا کہ ''جب ایچ ڈی کمارسوامی نے 2018 میں جے ڈی ایس-کانگریس مخلوط حکومت کی قیادت کی تو کئی سیکولر پارٹیوں کے لیڈروں نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ بعد میں کمارسوامی کی قیادت والی حکومت کو ہٹا دیا گیا۔ یہ کانگریس تھی جس نے جے ڈی ایس کو انڈیا اتحاد سے باہر رکھا۔

یہ بھی پڑھیں:
Deve Gowda on Uniform Civil Code یکساں سول کوڈ کو نافذ کرنا آسان نہیں، دیوے گوڑا

انہوں نے ہاسن میں نامہ نگاروں سے کہا کہ ’’سدارامیا سمیت کئی لیڈروں نے جے ڈی ایس کا وجود کھونے کی بات شروع کردی۔ پی ایم مودی اور شاہ نے این ڈی اے میں ہمارا استقبال کیا۔ انہوں نے کہا، جے ڈی ایس اور بی جے پی دونوں کرناٹک میں تمام 28 پارلیمانی سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا متفقہ طور پر فیصلہ کریں گے۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پی ایم مودی اور شاہ دونوں کانگریس کے خلاف لڑنے کے لیے مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلۂ خیال کرنے کے لیے ایچ ڈی کمار سوامی اور دیگر کو اگلے ہفتے دہلی مدعو کر سکتے ہیں۔ وہ ایک نجی تقریب میں شرکت کے لیے شہر میں تھے۔ اسمبلی انتخابات کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے دیوے گوڑا نے الزام لگایا کہ تلنگانہ میں کانگریس نے کرناٹک سے لی گئی رقم تقسیم کرکے جیت حاصل کی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details