بنگلور: 2023 کے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں علاقائی پارٹی جے ڈی ایس نے نہایت ناقص مظاہرہ کیا۔ پارٹی کے ارکان اسمبلی کی تعداد 38 سے 19 تک گھٹ گئی۔ لہٰذا پارٹی کی حالت کو بہتر بنانے مقصد سے جے ڈی ایس نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ الائنس کرلیا اور 2024 کے پارلیمانی انتخابات مل کر لڑنے کا فیصلہ کیا۔ جے ڈی ایس کے بی جے پی کے ساتھ الائنس کرنے کے فیصلے کی پارٹی کے ریاستی صدر سی ایم ابراہیم نے سخت مخالفت کی جبکہ انہوں نے انڈیا اتحاد کے ساتھ جانے کی بات کہی۔
سی ایم ابراہیم کے باغی تیور کو دیکھتے ہوئے گذشتہ ماہ 19 اکتوبر کو جے ڈی ایس نے پارٹی کی ریاستی یونٹ کو تحلیل کردیا تھا اور سی ایم ابراہیم کو صدر کے عہدے سے برطرف کرکے کمارسوامی کو صدر بنادیا. اس کے رد عمل میں سی ایم ابراہیم نے بنگلور میں ایک ریاستی سطح کا اجلاس منعقد کیا اور اعلان کیا کہ وہ اصلی جے ڈی ایس کے صدر ہیں۔ اس کے بعد گذشتہ 17 نومبر کو پارٹی مخالف سرگرمیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے جے ڈی ایس نے سی ایم ابراہیم کو پارٹی سے نکھل دیا۔
سی ایم ابراہیم کا اگلا قدم کیا ہوگا؟ - سی ایم ابراہیم کا بی جے پی مخالف رویہ
جے ڈی ایس کے بی جے پی کے ساتھ الائنس کرنے کے فیصلے کی پارٹی کے ریاستی صدر سی ایم ابراہیم نے سخت مخالفت کی جبکہ انہوں نے انڈیا اتحاد کے ساتھ جانے کی بات کہی۔ انہیں مخالف پارٹی سرگرمیوں کے الزام میں جے ڈی ایس سے نکال دیا گیا۔ ایسے حالات میں اب سی ایم ابراہیم کا اگلا قدم کیا ہوگا۔۔ What will be CM Ibrahim's next step?
Published : Nov 28, 2023, 3:34 PM IST
|Updated : Nov 28, 2023, 3:40 PM IST
یہ بھی پڑھیں: بی جے پی حکومت کے ذریعہ سی بی آئی کے پاس درج غیر متناسب اثاثوں کے کیس کو واپس لینا درست اقدام: کرناٹک وزیر اعلی سدارامیا
پارٹی سے ناراض سی ایم ابراہیم کا ابھی بھی یہی کہنا ہے کہ وہ ہی جے ڈی ایس کے ریاستی صدر ہیں۔ اس سلسلے میں سی ایم ابراہیم نے تازہ طور پر اعلان کیا کہ بہت جلد قومی سطح پر جےڈی ایس کا ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا اور اس میں آئندہ لائحہ عمل سے متعلق فیصلہ لیا جائے گا۔