کرناٹک کے بنگلور کی معروف شخصیت و دوردرشن کے وظیفہ یاب ڈپٹی ڈائرکٹر و سکٹریری مسجدِ منورۃ جنرل قاضی محمد انیس الحق اس دارِ فانی سے رحلت فرما گئے۔
محمد انیس الحق ادبی حلقوں میں کافی مشہور تھے۔ وہ ادبی، سماجی اور صحافتی شعبوں سے منسلک رہے جبکہ آل انڈیا ریڈیو اور دوردرشن کے اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل کی حیثیت نمایاں خدمات انجام دیں۔
ڈاکٹر انیس الحق کو یہ اعزاز بھی حاصل تھا کہ جب 1990 میں سرینگر میں ایمرجنسی کے دوران اس وقت کے دوردرشن ڈائرکٹر کو عسکریت پسندوں نے ہلاک کردیا تھا تب پرخطر حالات میں بھی انہوں نے سرینگر دوردرشن کیندر کو دوبارہ شروع کیا تھا۔
انہوں نے تقریباً 5 سال بنگلور یونیورسٹی میں بطور پروفیسر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کل 5 تصنیفات مرتب کی تاہم ان کی دو کتب کو اترپردیش اردو اکیڈیمی کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر انیس الحق کو کرناٹک اردو اکیڈیمی کے 3 ایوارڈز اور بہادر شاہ ظفر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ ڈاکٹر انیس الحق ملک و بیرون ملک میں کئی اداروں کے ہانرری رکن و مشیر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 'مساجد و مدارس میں 'کنڑا' زبان سکھانے کا نظم کیا جائے'