اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن سے متاثر طلبہ کے تعلیمی لون معاف کیے جائیں: ویلفیئر پارٹی

کورونا وائرس کی وبا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشرے کے تمام شعبے متاثر ہیں۔ وہیں، تعلیمی شعبہ میں نہ صرف طلبہ بلکہ اساتذہ بھی بری طرح سے متاثر ہیں۔ ان پریشان کن حالات میں مختلف درخواستیں سامنے آئی ہیں کہ ایسے طلبا جنہوں نے ایجوکیشن لون لیے ہیں انہیں قرض لوٹانے کے لیے بینکس کی جانب سے ہراساں کیا جارہا ہے۔

welfare party demand karnataka govt to waived loans of students amid pandemic
کووڈ و لاک ڈاؤن سے متاثر طلبہ کے تعلیمی لونز معاف کیے جائیں: ویلفیئر پارٹی

By

Published : Jul 15, 2021, 11:00 PM IST

اس سلسلے میں ویلفیئر پارٹی کرناٹک کے صدر ایڈووکیٹ طاہر حسین نے بتایا کہ پارٹی کی جانب سے حکومت کرناٹک کو ایک میمورنڈم دے کرکے مانگ کی گئی کہ وباء و لاک ڈاؤن سے متاثر طلباء کے ایجوکیشنل لونز کو معاف کیا جائے۔

دیکھیں ویڈیو

ایڈووکیٹ طاہر حسین نے حکومت سے کہا کہ جس طرح کووڈ و لاک ڈاؤن سے پریشان مزدوروں کے لئے پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے، اسی طرز پر طلباء کے لئے بھی پیکیج کی تشکیل دی جائے تاکہ مجبور طلباء کی کچھ حد تک امداد ہوسکے اور ان کی تعلیم کسی بھی اعتبار سے منقطع نہ ہو۔

یاد رہے کہ گزشتہ تقریباً 3 ماہ سے ریاست کرناٹک میں کووڈ کی وباء کی وجہ سے سخت لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں آبادی کا ایک بڑا حصہ روزگار سے دور ہوچکا جس کی وجہ سے معاشی کمزوری لاحق ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details