کرناٹک گرام پنچایت انتخابات میں ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے تائیدادی امیدوار جنہوں نے کامیابی حاصل کی، کے لیے ایک روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا اور ویلفیئر پارٹی کی جانب سے ان کا خیرمقدم بھی کیا گیا۔
صدر ویلفیئر پارٹی ایڈوکیٹ طاہر حسین نے ورکشاپ کے مقاصد بتاتے ہوئے کہا کہ گرام پنچایت ارکان کو ان کی ذمہ داریوں سے واقف کروایا گیا اور حکومت کی اسکیمات کو زمینی سطح پر نفاذ کے طریقوں سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔ ان پر عوام کی توقعات کو پورا کرنے پر زور دیا گیا۔