اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے 30 نومبر ہی سے ضابطہ اخلاق نافذ کردیا گیا ہے۔ اور انتخابات کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔
کرناٹک: نائب وزیر اعلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں شکایت درج - ویلفیئر پارٹی کرناٹک
ریاست کرناٹک میں گرام پنچایت کے انتخابات کا اعلان ہوچکا ہے۔ انتخابات اسی مہینے کی 22 اور 27 تاریخ کو دو مرحلہ میں منعقد کیے جائیں گے۔
کرناٹک: نائب وزیر اعلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں شکایت درج
اس دوران کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر اشوتھ نارائن نے حکومت کی جانب سے ہر گرام پنچائیت کو 1.5 کروڑ روپے پیکیج دینے اعلان کیا ہے۔
نائب وزیر اعلیٰ کے اس اعلان کے متعلق ویلفیئر پارٹی کرناٹک نے کہا کہ اس قسم کا اعلان انتخابات کے ضابطہ اخلاق کے خلاف ہے ۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کا دروازہ کھٹکھٹایا اور فوری طور پر کارروائی کا مطالبہ کیا۔