بنگلور: کرناٹک میں کانگریس کے حکومت سنبھالنے کے بعد مائنارٹیز ڈیویلپمینٹ کارپوریشن کی جانب سے اقلیتی طبقات کے لئے اسکیمز کا اعلان کیا گیا، جن کی بڑے پیمانے پر پبلیسٹی کی جارہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ اقلیتوں و خاصکر مسلمانوں کے لئے یہ اسکیمیں نہایت ہی عمدہ و فائدہ مند ہیں. کے ایم ڈی سی کی ان اسکیمس کے متعلق ویلفیئر پارٹی کرناٹک کی جناب سے چند سنگین الزامات عائد کئے جارہے ہیں. ڈبلیو پی آئ کرناٹک کے صدر ایڈووکیٹ طاہر حسین کا کہنا ہے کہ کے ایم ڈی سی کے اسکیمز اقلیتوں کی پوری آبادی کے ایک فیصد تک کو اس کے فائدے نہیں پہونچ رہے ہیں.
Schemes by KMDC اقلیتوں کی فلاحی اسکیمیں آبادی کے تناسب سے نافذ کی جائیں: طاہر حسین - کرناٹک میں اقلیتوں سے متعلق اسکیمات
کرناٹک میں کانگریس کے حکومت سنبھالنے کے بعد مائنارٹیز ڈیویلپمینٹ کارپوریشن کی جانب سے اقلیتی طبقات کے لئے اسکیمز کا اعلان کیا گیا، جن کی بڑے پیمانے پر پبلیسٹی کی جارہی ہے۔ Welfare Party Accuses Congress Govt of misleading Minorities on Schemes by KMDC
Published : Sep 15, 2023, 6:11 PM IST
یہ بھی پڑھیں: Kaveri Water Dispute کاویری پانی کے تامل ناڈو کو سپلائی نہ کئے جانے کا حل میکے داٹو اسکیم ہے: سدرامیہ
طاہر حسین کا کہنا ہے کہ کے ایم ڈی سی اسکیمیں کانگریس حکومت کا اقلیتوں کو دھوکا دینے کا کام کر رہی ہے. طاہر حسین نے کہا کہ ایل طرف کرناٹک حکومت نے اقلیتوں کے لئے بجٹ میں بھاری کمی کی ہے تو دوسری جانب اس طرح کی ناقابل قبول اسکیموں کے ذریعے مسلمانوں کو نہ صرف اندھیرے میں دھکیل رہی ہے بلکہ دھوکہ دے رہی ہے. طاہر حسین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بجٹ کے معامہے میں دیگر ادیان و مذاہب کے لوگوں کے لئے کوئی خاص کمی نہیں کی ہے، جب کہ اقلیتوں ہی کے بجٹ سے کٹوتی کرکے انہیں کو قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے.