ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں ویک اینڈ کے پہلے دن آج صرف کاروبار بند رہے سوائے میڈیکل طبی خدمات کے مگر عوام سڑکوں بازاروں میں ادھر ادھر گھومتی ہوئی نظر آئی۔
یادگیر میں ویک اینڈ کرفیو بے آ ثر - اردو نیوز یادگیر
کرناٹک میں کووڈ کی دوسری لہر شروع ہوئی ہے۔ کورونا پر قابو پانے کے لیے ریاستی حکومت نے سخت قواعد نافذ کیے ہیں۔ ہفتہ اور اتوار کو ویک اینڈ کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔
شہر کے سبھاش چوک جو شہر کا اہم چوراہا ہے، جہاں سے تعلقہ شاہ پور، شورا پور اور گرمٹکل کے علاوہ چتا پور جیسے تعلقہ کو جانے کی سہولت ہے سبھاش چوک پر کئی گاڑیاں آتے جاتے نظر آئی۔
یہ کیسا لاک ڈاؤن ہے جس میں کاروبار کو بند کیا گیا ہے مگر عوام کو گھومنے کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے اور گاڑیوں کو بھی آنے جانے کی اجازت ملی ہے حکومت نے تو سخت سے سخت اقدامات کرنے کی بات کر رہی ہے مگر عملی طور پر ناکام نظر آرہی ہے اب یہ عوام کی غیر ذمہ داری ہے یا پھر حکومت کی مگر ماحول یہ بتا رہا ہے کہ ایک ایسا بھی لاک ڈاؤن ہے جہاں پر کاروبار تو بند ہے مگر عوام کو باہر پھرنے کی اجازت دی گئی ہے یا پھر عوام حکومت کی جانب سے بتائے گئے اقدامات کو نظر انداز کرتے ہوئے سڑکوں پر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ادھر ادھر گھومتی نظر آرہی ہے۔