اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہماری جدوجہد فسطائی طاقتوں کے خلاف ہے: مولانا سجاد نعمانی - protest against CAA

معروف عالم دین مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی نے ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کے دورے پر ایک مقامی تعلیمی ادارے میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کی اور شاہین باغ کے تعلق سے سپریم کورٹ کے ذریعے مصالحت کار کی تقرری کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

مولانا سجاد نعمانی
مولانا سجاد نعمانی

By

Published : Feb 20, 2020, 8:08 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 10:14 PM IST

دہلی کے شاہین باغ میں جاری سی اے اے کے خلاف غیر معینہ احتجاج کے متعلق مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی نے کہا کہ 'شاہین باغ کے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ درست ہے اور وہ اس کا خیر مقدم کرتے ہیں'۔

مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا، ویڈیو

انہں نے کہا کہ ہماری جدوجہد فسطائیت کے خلاف ہے اور سی اے اے اصل مرض نہیں بلکہ یہ فسطائیت کا ایک نمونہ ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کہ اس معاملے میں انصاف کا فیصلہ ہوگا۔

اس موقع پر مولانا موصوف نے مرکزی حکومت کی جانب سے نافذ کردہ متنازع شہریت ترمیمی قانون کے متعلق بتایا کہ 'یہ قانون اصل مرض نہیں ہے بلکہ فسطائیت کی ایک جھلک ہے اور اسی کے خلاف ان کی جدوجہد جاری ہے۔

واضح رہے کہ متنازع شہریت ترمیمی قانون کے خلاف گزشتہ دو ماہ سے زائد عرصے سے قومی دارالحکومت دہلی کے شاہین باغ میں جاری مظاہرے کو ختم کرنے نیز اسے حل کرنے کے لیے عدالت عظمیٰ نے مصالحت کا تقرر کیا ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 10:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details