اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ہمیں ہر حال میں ہندو مسلم اتحاد کو برقرار رکھنا ہوگا'

کرناٹک کے شہر بنگلور میں سماجی کارکن و ماہر تعلیم نواب جان قریشی کی جانب سے ملک کی خیر سگالی کے لیے منعقدہ تقریب میں علماء کرام اور ہندو مذہب کے پیشواؤں کو بھی مدعو کیا گیا۔

ملک کی خیر سگالی کے لیے منعقدہ تقریب
ملک کی خیر سگالی کے لیے منعقدہ تقریب

By

Published : Mar 8, 2020, 10:52 AM IST

اس موقع پر ہندو مذہب کے پیشوا اور مقامی شیوا مندر کے پجاری راج شیکھر شرما نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اس تقریب میں نہایت خوشدلی سے شرکت کی اور مُسلم و ہندو برادری میں زمانوں سے جاری فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو مزید مضبوط کرنے کی بات کی۔

ملک کی خیر سگالی کے لیے منعقدہ تقریب

سوامی راج شیکھر شرما نے تمام مذاہب کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ 'سبھی کو چاہیے کہ ہم سب ہر حال میں متحد رہیں اور پرستوں کہ سازشوں کا نشانہ نہ بنیں بلکہ آپسی بھائی چارے کو ہمیشہ بحال رکھیں کیونکہ ہم سبھی ایک خاندان کی طرح ہیں اور اس کنبے کی خوش حالی اسی میں ہے کہ ہم کبھی جھگڑیں نہیں'۔

انھوں نے کہا کہ 'ہندو، مسلم، عیسائی ہم سب کے لیے برابر ہیں، ہم سب بھارتیہ ہیں ہم میں دھرم یا جاتی کے متعلق کوئی بھید بھاو نہیں ہے سبھی ہمارے لیے ایک ہیں'۔

اس موقع پر ماہر تعلیم نواب جان قریشی نے کہا کہ 'بھارت کی یہ روایت رہی کہ یہاں ابتدأ سے ہی ہندوو، مسلم اتحاد کے ساتھ رہتے آرہے ہیں اور یہ ہمیشہ رہنا چاہیے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details