ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں واٹر سپلائی اور ڈرینج بورڈ کے آؤٹ سورس ملازمین ایسوسی ایشن کی جانب سے گلبرگہ سٹی کارپوریشن آفس کے سامنے احتجاج کیا گیا۔
گلبرگہ: واٹر سپلائی اور ڈرینج کے ملازمین کا احتجاج
گلبرگہ میں واٹر سپلائی اور ڈرینج کے آؤٹ سورس ملازمین نے آج یہاں جم کر احتجاج کیا۔
اس موقع پر مظاہرین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ برسوں سے ضلع بھر میں واٹر سپلائی اور ڈرینج بورڈ میں جو ملازمین اپنی خدمات انجام دے ر ہے ہیں انہیں وقت پر تنخواہ نہیں دی جا رہی ہے۔ بروقت تنخواہ نہ ملنے سے ان کے کنبے کے حالات ابتر ہوچکے ہیں۔ انہیں کئی طرح کی مشکلات سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ انھیں وقت پر تنخواہ جاری کرنے اور انکی تنخواہوں میں اضافہ کرنے، ان کی نوکریوں کو مستقل کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان سے اب تک صرف آؤٹ سورس ملازمین کی ہی حیثیت سے کام لیا جار ہا ہے۔ ان لوگوں کو بھی سرکاری ملازم قرار دینے کی مانگ کرتے ہوئے یہاں سٹی کارپوریشن کمشنر کو میمورنڈم بھی انہوں نے پیش کیا۔