اردو

urdu

ETV Bharat / state

Karnataka- Maharashtra Border Row کرناٹک و مہاراشٹر سرحدی تنازع کو لے کر واٹال ناگراج کا احتجاج - واٹال ناگراج کا بنگلور میں احتجاج

گزشتہ کئی ماہ سے کرناٹک اور مہارشٹر حکومتیں سرحدی تنازعات کو لے کر آمنے سامنے ہے، اسی درمیان کرنا ٹک کے متعدد سیاسی جماعتوں کے علاوہ کنڑ حامیوں کی متعدد جماعتیں بھی مذکورہ تنازعات کے حل کے لئے سراپا احتجاج ہیں ۔Vatal Nagaraj's protest in Bangalore

احتجاج
احتجاج

By

Published : Jan 2, 2023, 5:35 PM IST

احتجاج

بنگلور:ریاست کرناٹک و مہاراشٹر کے مابین جاری سرحدی تنازع معاملہ پر معروف سماجی و سیاسی کارکن واٹال ناگراج کی سیاسی جماعت واٹال پارٹی کی جانب سے شہر بنگلور کے میسور سرکل پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،اس مظاہرہ میں متعدد کنڑ حامی جماعتوں (پرو-کنڑا آرگنائزیشنز) کے رہنماؤں اور کارکنان کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی،اور دونوں ریاستوں کے درمیان جاری تنازعات کے حل کا مطالبہ کیا۔Vatal Nagaraj's protest in Bangalore

واضح رہے کہ حال ہی میں مہاراشٹر کی قانون ساز اسمبلی میں متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی تھی،جس میں کرناٹک سرحد سے متصل دیہاتوں میں رہنے والے مراٹھی بولنے والوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت بیلگاوی (بیلگام)، کاروار، نپانی اور دیگر قصبوں کے 865 مراٹھی بولنے والے گاؤں مہاراشٹر کے ساتھ انضمام کے لیے سپریم کورٹ کے سامنے قانونی طریقہ سے لڑائی لڑنے کے لئے تیار ہے۔ Karnataka- Maharashtra Border Row

مذکورہ قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ ریاستی حکومت نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی سربراہی میں مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی کے ساتھ حالیہ میٹنگ میں لیے گئے فیصلوں کو نافذ کرنے کے لیے مرکز پر بھی زور دے گی۔

مہاراشٹر کی شندے حکومت کے ذریعہ پیش کردہ اور ایوان میں منظور کردہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ریاستی حکومت 865 گاؤں کے مراٹھی بولنے والے لوگوں کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑی ہے۔

احتجاج کے دوران واٹال ناگراج و دیگر کنڑا کارکنان نے مہاراشٹر کے رہنماؤں پتلے نذر آتش کئے اور ریاستی حکومت کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سے اپیل کی کہ جلد از جلد اس مسئلے کا حل نکالا جائے، بصورت دیگر ریاستی بی جے پی حکومت کے خلاف ریاست گیر احتجاج کئے جائینگے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details