یادگیر:شیخ ظہیر الدین سویرا نے یادگیر اسمبلی حلقہ سے کانگرس ٹکٹ پر اسمبلی انتخابات میں حصہ لےنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ یادگیر ڈسٹرکٹ وقف بورڈ چیئرمین شیخ ظہیر الدین سویرا نے کے پی سی سی کی جانب سے ایم ایل اے ٹکٹ کے خواہشمندوں کی درخواست پر کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈروں سے بات چیت کی اور ان کی رضامندی حاصل کی اور یادگیر اسمبلی حلقہ سے کانگریس ٹکٹ کے لئے درخواست دی۔ Waqf Chairman Sheikh Zaheeruddin Files Nomination for Congress ticket
یادگیر ضلع میں تقریباً 60،000 ووٹ مسلم کمیونٹی کے ہیں، شیخ ظہیر الدین سویرا یوتھ کانگریس میں کافی مقبول شخصیت ہیں، حال ہی میں انہیں یادگیر ضلع کا وقف بورڈ چیئرمین نامزد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’موقع ملنے پر عوام کی خدمت کے لیے میں تیار ہوں۔‘‘