حال ہی میں کرناٹک وقف بورڈ کی جانب سے ایک مکتوب ریاست بھر کے بڑے اوقافی اداروں کو روانہ کیا گیا۔ وقف بورڈ کے سی ای او کا دستخط کردہ اس مکتوب کے ذریعے یہ اپیل کی گئی کہ وہ ایک مخصوص بڑی رقم بورڈ کے اکاؤنٹ کو روانہ کریں جو بعد میں چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں جمع کیا جائیگا کہ کورونا وائرس کی وباء کے سلسلے میں اس کا استعمال کیا جاسکے۔
وقف بورڈ کے اس اقدام پر سخت تنقید کرتے ہوئے معروف سماجی کارکن وزیر بیگ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اوقافی املاک کی آمدنی جو کہ خالص مسلمانوں ہی کی فلاح و بہبودی پر خرچ ہونا چاہئے اور بصورت دیگر وقف کا مقصد ہی فوت ہوجاتا ہے۔
علاوہ ازیں وزیر بیگ نے بتایا کہ اس خصوصی مکتوب پر صرف سی ای او ہی کے دستخط ہے اور یہ فیصلہ نہ ہے وقف بورڈ کا ہے اور نہ ہی وقف بورڈ کے چیئرمین کی منضوری اسے حاصل ہے۔