کورونا وائرس کے پیش نظر کرناٹک میں محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود حج اور وقف حکومت کرناٹکا کے سیکریٹری اے بی ابراہیم کی جانب سے ایک آرڈر جاری کیا گیا ہے۔
وقف بورڈ یادگیر کے سرویر ارشاد پٹیل نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ حکومت کرناٹکا کی جانب سے جاری کردہ آڈر کے مطابق 'ریاست میں سبھی لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی نماز ادا کریں'۔
انہوں نے مزید کہا 'محکمہ اقلیتی فلاح بہبود حج و وقف کے سیکریٹری اے بی ابراہیم صاحب کی اطلاع کے مطابق ہم نے وقف بورڈ کی جانب سے شہر کے تمام مساجد کے صدر اور سیکرٹری صاحبان تک اس حکم نامے کی کاپی پہنچا دی گئی ہے'۔