اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kalyana Karnataka Utsava کلیان کرناٹک اتسو پر گلبرگہ میں واکیتھن کا انعقاد

کلیان کرناٹک اتسو کے موقع پر گلبرگہ میں واکیتھن کا انعقاد عمل میں لایا گیا، جس میں جگت سرکل پر خواتین اور مرد، و طلبہ نے مل کر ایک لمبی مسافت پیدل طے کی اور ماحولیات کے بارے میں لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی۔

Kalyana Karnataka Utsava
Kalyana Karnataka Utsava

By

Published : Feb 25, 2023, 1:52 PM IST

Updated : Feb 28, 2023, 4:33 PM IST

کلیان کرناٹک اتسو کے موقع پر گلبرگہ میں واک پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا

گلبرگہ: ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر میں کلیان کرناٹک اتسو کے موقع پر منور ملٹی اسپشالٹی اسپتال اور کے کے آر‌ ڈی بی کے جانب سے جگت سرکل میں تین کلومیٹر کا خواتین اور مرد، و طلبا کے لیے واکیتھن پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر کے کے آر ڈی بی کے صدر سروان انیرود، رکن اسمبلی اپو گوڈا پاٹل، گلبرگہ ایس پی ایسا پنتھ اور دیگر افسران نے اس پروگرام کا افتتاح کیا۔ کے کے آر ڈی بی کے صدر سروان انیرود نے اس موقع پر کہا کہ 25,26 فروری کو گلبرگہ میں کلیان کرناٹک اتسو ہونے جارہا ہے۔ اس دوران میں گلبرگہ یونیورسٹی میں دیگر پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس میں کلچر پروگرام، ڈرامہ نگاری، مشاعرہ، قوالی کا بھی پروگرام پیش کیا جائے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

Gulbarga Umrah Pilgrims Accident مکہ مدینہ روڈ پر بس حادثہ، گلبرگہ کے آٹھ عازمین عمرہ شہید

اسی مقصد سے شہر میں کلیان کرناٹک اتسو تعلق کو یاد دلانے کے لیے اس واکیتھن‌ پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔ کیوں کہ اس طرح کے پروگرامز کے ذریعے عوام میں روزانہ چلنے کی عادت بن سکے گی۔ آج ہر شخص اپنی مصروف زندگی کی بھاگ دوڑ میں پیدل چلنا بھول گیا ہے۔ ہمیشہ موٹر گاڑیوں میں گھومنے کا عادی بن‌ چکا ہے۔ جس کی وجہ سے آج کئی افراد صحت کی طرف بے فکر ہوگئے ہیں جنہیں مختلف بیماریاں لاحق ہوگئی ہیں۔ اسی مقصد کو لیکر آج کلیان کرناٹک اتسو کے پس منظر میں تین کلومیٹر واکیتھن کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں مردو خواتین اور اسکول و کالج کے طلبہ نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔ اس دوران واکیتھن کے تحت پہلا، دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کر نے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔

قبل ازیں بھی کلیان کرناٹک اتسو کے تحت پروگرام منعقد کیا گیا تھا جس میں ڈپٹی کمشنر آف بیدر گوویند ریڈی نے کہا تھا کہ انہیں بے حد خوشی ہے کہ انہیں کلیان کرناٹک اتسو کے دن قومی پرچم لہرانے کا شرف حاصل ہوا ہے۔ کلیان کرناٹک اتسو جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ ہمیں انگریزوں کی غلامی سے نجات حاصل کے لیے صدیوں تک لڑنا پڑا۔ 15 اگست 1947 کو بھارت کو آزادی ملی۔ تاہم نظام حیدرآباد نے بھارت میں ضم ہونے سے انکار کردیا تھا۔ بھارت کی 565 شاہی ریاستوں میں نظام کی ریاست حیدرآباد سب سے بڑی تھی۔ شاہ میر عثمان علی خان اپنی مملکت کو بھارت کے ساتھ ملانے تیار نہیں تھے۔ 15 اگست 1947 کو انہوں نے اسی طرح کا اعلان کیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس طرح حیدرآباد کے عوام کو آزادی حاصل نہیں ہو سکتی تھی۔ آزادی کے لیے کئی تحریکیں شروع کی گئیں۔ آخر کار بھارتی حکومت کو پولیس آپریشن شروع کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ جیسے ہی بھارتی فوج حیدرآباد کے قریب پہنچی، نظام کو صورتحال کا علم ہوا اور 17 ستمبر 1948 کو شام کو ریڈیو کے ذریعہ ہندوستان کی یونین سے الحاق کا اعلان کیا۔ اس وقت ریاست حیدرآباد کے لوگ آزاد ہوئے۔ یکم نومبر 1956 کو کنڑ بولنے والے اضلاع گلبرگہ، بیدر، اور رائچور نیو میسور (موجودہ کرناٹک) کا حصہ بن گئے۔ بیدر ضلع میں رامانند تیرتھا کی قیادت میں حیدرآباد کرناٹک کی آزادی کے لیے جنگ لڑی۔ ان کی قربانی اور جدوجہد کے جذبے اور سردار ولبھ پٹیل کے فولادی عزم کی وجہ سے، حیدرآباد رسمی طور پر 17 ستمبر 1948 کو یونین آف انڈیا میں ضم ہوگیا۔ اس طرح حیدرآباد، کرناٹک کی آزادی میں بیدر ضلع کا تعاون آج کی نوجوان نسل کے لیے ایک تحریک ہے۔

Last Updated : Feb 28, 2023, 4:33 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details