عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) اور لاک ڈوان کی وجہ سے گزشتہ کئی ماہ سے پورے ملک میں مزدور طبقہ پریشان ہے۔ کئی مزدورں کو اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھونا پڑا، اسی طرح کئی مزدوروں کی تنخواہیں زیر التوا ہیں۔
اسی ضمن میں ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں سنٹر آف انڈیا ٹریڈ یونین (سی آئی ٹی یو) کی جانب سے گلبرگہ کمشنر آفس کے سامنے احتجاج کیا گیا۔
سی آئی ٹی یو کے سکریٹری شوانند نے کہا ہے کہ 'ملک میں پھیلی ہوئی کورونا وبا اور لاک ڈاون کے دوران منظم اور غیر منظم شعبہ کے مزدوروں کو مکمل تنخواہیں نہیں دی گئی ہیں، جس سے کئی مزدوروں کی زندگی مشکل میں گزر رہی ہے'۔