کرناٹک میں برسراقتدار بی جے پی حکومت کو اقتدار میں رہنے کے لیے کم از کم چھ نشستوں پر کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔
کرناٹک کے 15اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ جاری کرناٹک کے 15 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے آج صبح سات بجے سے سخت سکیورٹی کے درمیان پولنگ شروع ہوئی جو جو شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔
اس ضمنی انتخابات میں نااہل قرار دیئے گئے 17ارکان اسمبلی میں سے 15 باغی ارکان مقابلہ کررہے ہیں ۔
جہاں بی جے پی کو 244 رکنی اسمبلی میں اکثریت قائم رکھنے کے لیے کم سے کم 6نشستوں پر کامیابی حاصل کرنی ضروری ہوگی ۔
کرناٹک کے 15اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ جاری حالانکہ بی جے پی نے ان تمام 15باغی امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے جن کی نااہلی کو سپریم کورٹ نے برقرار رکھتے ہوئے انہیں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی تھی ۔
یہ وہی امیدوار ہیں جنہوں نے کانگریس اور جنتادل (ایس) کی مخلوط حکومت کے دوران بغاوت کردی تھی جس کی وجہ سے جنتادل اور کانگریس کی اتحاد والی حکومت گرگئی تھی اور اس کے بعد بی جے پی واپس اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ۔