اردو

urdu

ETV Bharat / state

Priyanka Gandhi Road show کرناٹک کے مستقبل کے لیے کانگریس کو ووٹ دیں : پرینکا گاندھی - کرناٹک کے مستقبل کے لیے کانگریس کو ووٹ دیں

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ہفتے کے روز کرناٹک میں ایک روڈ شو کیا اس دوران انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک کے مستقبل کے لیے کانگریس پارٹی کو ووٹ دیں وہیں انہوں نے مہنگائی سے متعلق بی جے پی حکومت پر شدید نکتہ چینی کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 30, 2023, 9:08 AM IST

ہبلی: کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے کنڈاگولا میں روڈ شو کیا اور کانگریس امیدوار کُسوماوتی شیوالی کے لیے مہم چلائی۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے کنڈاگولا پہنچنے کے بعد پرینکا گاندھی نے ہیلی پیڈ کے پاس موجود لوگوں کے پاس گئیں اور ان سے ہاتھ ملایا۔ اس کے بعد وہ ہبلی-لکشمیشور اسٹیٹ ہائی وے پر جے ایس ایس ودیا پیٹھ سے روڈ شو شروع کیا۔ اس دوران مرکزی حکومت کو شدید نکتہ چینی کی۔ اس روڈ شو میں کانگریس پارٹی کے ہزاروں کارکنان نے شرکت کی۔ روڈ شو کے دوران کارکنوں کی بڑی تعداد نے اپنے لیڈر پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان کا شاندار استقبال کیا۔ پرینکا نے کہا کہ کرناٹک کے مستقبل کے لیے کانگریس پارٹی کو ووٹ دیں۔ ابھی کرناٹک میں الیکشن ہے تو سب آپ کے سامنے آرہے ہیں۔ ریاست کی بی جے پی حکومت نے پچھلے چار سالوں میں کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ سبھی جانتے ہیں کہ بی جے پی نے چار سالوں میں کچھ نہیں کیا ہے۔

کنڑ میں اپنی تقریر شروع کرنے والی پرینکا گاندھی نے کہا کہ لوگ مہنگائی کی وجہ سے صدمے میں ہیں۔ کانگریس متاثرین کو گارنٹی دے رہی ہے کہ ہم خواتین کے لیے 2000 ہزار روپے کا گارنٹی کارڈ جاری کر رہے ہیں۔ پرینکا نے کہا کہ اس حکومت میں کتنے نوجوانوں کو نوکریاں ملی ہیں؟ انہوں نے سوال کیا کہ ریاستی حکومت میں ڈھائی لاکھ نوکریاں خالی ہیں۔ پرینکا نے کہا کہ یہ الیکشن آپ کے بچوں کے مستقبل کو سنوارنے کا ہے۔ یہ الیکشن آپ کا مستقبل بنانے کا الیکشن ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ کانگریس پارٹی انا بھاگیہ اور کشیر بھاگیہ اسکیموں کو دوبارہ شروع کرے گی۔ پرینکا نے کہا کہ ہماری پارٹی نے آپ کے لیے بہت سے پروگرام منعقد کیے ہیں، کسوماوتی شیوالی کو ووٹ دیں اور انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کریں۔ انہوں نے عوام سے کنڑ کے مستقبل کے لیے کانگریس کو جیتانے کی اپیل کی۔

اس کے ساتھ ہی دھارواڑ ضلع کے نوالگنڈ قصبے میں ایک عوامی ریلی میں پرینکا گاندھی نے کہا کہ 'نریندر مودی واحد وزیر اعظم ہیں جو عوام کی شکایات سننے کے بجائے ان کے سامنے اپنی شکایتیں بیان کرتے ہیں۔ پرینکا نے کہا کہ میں نے اندرا گاندھی، راجیو گاندھی، پی وی نرسمہا راؤ، اٹل بہاری واجپائی اور منموہن سنگھ سے لے کر کئی وزرائے اعظم دیکھے ہیں، لیکن یہ (مودی) پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے عوام کے دکھ سننے کے بجائے اپنے دکھ بیان کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Karnataka Assembly Election عام آدمی پارٹی دلی ماڈل کے طرز پر کرناٹک کی ترقی کےلئے خواہشمند

ABOUT THE AUTHOR

...view details