بیدر: ریاست کرناٹک میں اسمبلی انتخابات 2023 کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہے جہاں ایک طرف سیاسی جماعتیں ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف مبذول کرانے کی کوشش میں مصروف ہیں، وہیں دوسری طرف مختلف محکموں کی جانب سے ووٹ ڈالنے سے متعلق بیداری مہم پر توجہ دی جا رہا ہے۔ یادگیر ضلع میں ووٹنگ فیصد کو بڑھانے کے لئے ضلع پنچایت کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر گریما پنوار کی جانب سے ہاسٹل کے طلباء اور والدین کو ووٹنگ سے متعلق معلومات فراہم کی۔انہوں نے کہا کہ سبھی کو ووٹنگ کے عمل میں حصہ لینا چاہیے اور ضلع میں 100% ووٹنگ ہونی چاہیے۔
انہوں نے شہر کے دیوراج آرس پوسٹ میٹرک (پروفیشنل) گرلز ہاسٹل میں الیکشن کمیشن آف انڈیا، ضلع انتظامیہ، ضلع سویپ کمیٹی، پسماندہ طبقات کے بہبود کے محکمہ کے اشتراک سے ہاسٹل کے رہائشیوں میں ووٹنگ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے ایک فون ان پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ ان کا کہنا ہے کہ محکمہ سماجی بہبود، پسماندہ طبقات کی بہبود اور اقلیتی بہبود کے ہاسٹلوں میں طلباء کے ذریعہ وہ اپنے خاندان کے افراد میں ووٹ ڈالنے کے بارے میں بیداری پیدا کریں۔ اکثر دیہاتوں میں عمر رسیدہ افراد ووٹ ڈالنے سے محروم رہتے ہیں۔ نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ عمر رسیدہ مرد و خواتین میں ووٹ کی اہمیت سے متعلق بیداری پیدا کریں۔10 مئی کو ووٹ ڈالنے کو لازمی بنائیں۔