اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest Against Hate Crimes ملک میں نفرت آمیز جرائم کے خلاف بنگلور میں احتجاج - hate crimes against muslims

ریاست کرناٹک کے بنگلورو میں ملک میں بڑھتے نفرت امیز جرائم کے خلاف احتجاج کے دوران سماجی کارکنوں نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

نفرتی جرائم کے خلاف بنگلور میں احتجاج
نفرتی جرائم کے خلاف بنگلور میں احتجاج

By

Published : Aug 21, 2023, 9:42 AM IST

Updated : Aug 21, 2023, 2:33 PM IST

Protest Against Hate Crimes

بنگلور: نفرت نہیں دیش چاہیے، ہندوتوا نہیں بھائی چارہ چاہیے، ان نعروں کے ساتھ ایک بڑی تعداد میں بنگلور کے فریڈم پارک میں منعقدہ احتجاج میں سماجی کارکنان و کئی پروفیشنلز نے ملک بھر میں پھیلائی جارہی نفرت کی آگ کو بجھانے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کرنے والے ان سماجی کارکنان نے کہا کہ فرقہ پرست طاقتوں کی جانب سے گزشتہ سالوں میں سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلایا جارہا نفرت کا زہر سماج میں جے پور-ممبئی ایکسپریس ٹرین حملہ یا منی پور تشدد یا ہریانہ فرقہ وارانہ فسادات جیسے دردناک واقعات کو جنم دے رہا ہے۔

ان سماجی کارکنان نے اکثریتی طبقات میجارٹی کمیونٹیز سے اپیل کی کہ وہ ایسے افسوسناک حالات کے چلتے اقلیتی طبقات کے ساتھ کھڑے رہیں تاکہ ڈویسیو فورسز کے ایجنڈے کو ناکام کرکے امن قائم کیا جاسکے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں ایسکارٹ ڈیوٹی پر موجود ایک ریلوے پروٹیکشن فورس (RPF) کانسٹیبل نے اپنی آٹومیٹک سروس رائفل سے 12 راؤنڈ فائر کیے، اس حملے میں پہلے اس کا سینیئر اور تین مسلم افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: نوح میں ہوئی فرقہ وارانہ تشدد پر اے پی سی آر کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ

سماجی کارکنوں نے مزید کہا کہ سماج میں اس طرح کے واقعات سے نہ صرف ملک کے ماحول پر اثر پڑتا ہے کہ میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی بھی شدید متاثر ہوتی ہے۔ سماجی کارکنوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نفرت پھیلانے والے لوگوں سے دور رہیں اور ان کے ایجنڈہ کو کامیاب نہ ہونے دیں۔ وہیں دوسری جانب ریاست ہریانہ کے نوح اور دیگر علاقوں میں فرقہ وارانہ فسادت کے دوران تین مساجد کو نذر آتش کردیا گیا جبکہ ایک مسجد کے امام کو ہلاک کردیا گیا۔

Last Updated : Aug 21, 2023, 2:33 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details