22 تاریخ سے درگاہ کو کھولنے کی درگاہ کے سجادہ نشین نے اجازت دے دی ہے۔ اس موقع پر خواجہ بندہ نواز درگاہ کے سجادہ نشین ڈاکٹر سید خسرو حسینی نے کہا کہ 'کرناٹک میں درگاہوں، مسجدوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی تھی مگر حالات کو دیکھتے ہوئے ابھی تک درگاہ نہیں کھولی گئی تھی۔ کل سے درگاہ کو کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔'
اس دوران سجادہ نشین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ زائرین کو 22 جون سے زیارت کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔ جس کے لئے درگاہ میں پوری طرح سے کورونا وائرس کے پیش نظر عوام کو درگاہ میں آنے کے لیے تیاری کی گئی ہے۔
سماجی فاصلہ کو برقرار رکھنے کے لئے خواتین اور مردوں کے لیے الگ۔ الگ راستے بنائے گئے ہیں۔ زائرین کو درگاہ میں احتیاط برتنے کے ہدایت بھی لگائے گیے ہیں۔