ریاست کرناٹک میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے ہورہے اضافے کے سبب ریاستی حکومت نے 14 دن کا لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔اس دوران میڈیکل اور دوا خانوں کے تمام دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ اشیائے ضروریہ کی خرید و فروخت کے لیے صبح 6 بجے سے 10 بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔
لاک ڈاؤن میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ - urdu news
کرناٹک میں ریاستی حکومت نے 14 دن کا لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔ اس دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان چھورہی ہے۔
لاک ڈاؤن میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان
کورونا کے اس نئے گائیڈ لائن کے مطابق شہر یادگیر میں آج صبح لوگ اشیائے ضروریہ کی دکانوں میں ضروریات زندگی کی اشیاء خریدتے نظر آئے۔ وہیں دیگر لوگوں کا کہنا ہے کہ اس مختصر وقفے میں دوکاندار من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں جبکہ سبزی اور فروٹ کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہے۔