ریاست کرناٹک کے شہر یادگیر میں سبزیوں کے دام اچانک آسمان کو چھونے لگے ہیں، تمام اقسام کی سبزیوں کے دام میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ ٹھیلے پر سبزی فروخت کرنے والے اپنی مرضی کی قیمت مقرر کر چکے ہیں اور خریداروں سے من مانی قیمت وصول کررہے ہیں۔
ضروری اشیا کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ
کورونا وائرس وبا کے سبب پورے ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے، جس کے سبب تمام تجارتی سرگرمیاں معطل ہوکر رہ گئی ہیں۔
قمرالاسلام معاون رکن بلدیہ یادگیر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'شہر میں لاک ڈاؤن کے سبب سرکاری کرانا مرچنٹ من مانی قیمتیں وصول کر رہا ہے، جس کی وجہ سے غریب و مزدور طبقے کے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
انہوں نے ضلعی انتظامیہ تحصیلدار اور محکمہ بلدیہ کے کمشنر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ کرانا مرچنٹ اور سبزی فروش احباب کی ایک میٹنگ بلائیں اور انہیں ضروری ہدایات دیں تاکہ لاک ڈاؤن کے سبب گھر میں بیٹھے تمام لوگ مقررہ قمیت پر ہی اشیائےضرور یہ خرید سکیں۔