ویر بھارتی فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو دیئے گئے میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ مدن پورہ علاقے کے ساکنین پچھلے پچاس برسوں سے قانونی لڑائی لڑتے ہوئے اپنی جگہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ اس جگہ کو سلم ایریا بھی ڈکلیر کیا جا چکا ہے۔
میمورنڈم میں مزید کہا گیا کہ پچاس خاندان جو پچھلے کئی سالوں سے یہاں پر مقیم ہیں وہ گھر کا ٹیکس، پانی کا ٹیکس اور بجلی بل ادا کر رہے ہیں باوجود اس کے ان لوگوں کو جگہ ان کے نام پر نہیں کی جا رہی ہے جبکہ محکمہ بلدیہ کی جانب سے ان غریبوں کو رہنے کے لیے دی گئی جگہ پر کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پرکاش راجپوت نے کہا کہ محکمہ بلدیہ کہ کمشنر کے توسط سے سلم ایریا، محکمہ بلدیہ اور مدن پورہ علاقے کے رہنے والے لوگوں کی ایک میٹنگ بلائی جائے گی جس میں اس مسئلہ کا حل نکالا جائے گا۔
اس موقع پر وجے ناتھ ہیرے مٹھ (چیئرمین ویر بھارتی فاؤنڈیشن) نے کہا کہ مدن پورہ علاقے کے رہنے والے لوگوں کے لیے ڈپٹی کمشنر کو ایک میمورنڈم دیا گیا جس میں علاقے کے مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بھروسہ دلایا کہ 'بہت جلد اس مدن پورہ علاقے میں رہنے والے لوگوں کی ایک میٹنگ بلا کر اس مسئلہ کا حل نکالا جائے گا اس موقع پر مدن پورہ علاقے کے دیگر احباب بھی موجود تھے۔