اردو

urdu

ETV Bharat / state

'این آر سی کے نام پر ہراساں کرنا مناسب نہیں' - کرناٹک کے وزیر داخلہ کے بسوراج بومای

ہرملک چند سال رہنے کے بعد شہریت دیتا ہے مگر شہریت کے نام پر لوگوں کو ہراساں کرنا مناسب نہیں ہے۔

آل انڈیا مسلم سنگھرش سمیتی کے صدرنے این آر سی نافذ کرنے کے بیان کو لے کر مذمت کی

By

Published : Oct 8, 2019, 11:23 AM IST

ریاست کرناٹک کے وزیر داخلہ کے بسوراج بومای کے این آر سی نافذ کرنے کے بیان کو لے کر مختلف تنظیموں نے مذمت کی ہے۔

آل انڈیا مسلم سنگھرش سمیتی کے صدرنے این آر سی نافذ کرنے کے بیان کو لے کر مذمت کی

بیدر شہر کی تنظیم 'آل انڈیا مسلم سنگھرش سمیتی' کے صدر ڈاکٹر اے کے قادری نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ساری زمین اللہ تعالی کی بنائی ہوئی ہے۔ ہرملک چند سال رہنے کے بعد شہریت دیتا ہے مگر شہریت کے نام پر لوگوں کو ہراساں کرنا مناسب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'آل انڈیا مسلم سنگھرش سمیتی' ریاست کرناٹک کے بی جے پی حکومت کے وزیر براج وہمی کے کرناٹک میں ین آر سی( نیشنل رجسٹر آف سیٹیزنس) نافذ کرنے کے بیان کی مذمت کرتی ہے۔'

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 'ملک کی ترقی کے لئے کام کریں۔ ملک کے کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details