اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیر میں والمیکی سماج کا احتجاج - guru Valmiki post on facebook

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں آج تحصیل آفس کے روبرو والمیکی سماج کے لوگوں نے سوشل میڈیا پر گرو والمیکی کی ناقابل قبول تصویر شیئر کرنے پر احتجاج کیا۔

یادگیر میں والمیکی سماج کا احتجاج
یادگیر میں والمیکی سماج کا احتجاج

By

Published : Sep 16, 2020, 5:16 PM IST

ضلع یادگیر میں والمیکی سماج کے لوگوں نے احتجاج کیا گیا، چار دن قبل چند شرپسند عناصر کی جانب سے فیس بک پر گرو والمیکی کی ناقابل قبول تصویر پوسٹ کرنے پر احتجاج کیا۔

اس احتجاج کی قیادت مری اپا نائیک کر رہے تھے۔اس موقع پر وشواناتھ نائیک نے کہا کہ گرو والمیکی کی تصویرکو غیر شائستہ طریقے سے پوسٹ کیا گیا ہے۔اور یہ پوسٹ باگلکوٹ اور بیجاپور کے شرپسند لڑکوں نے کیا ہے،

یادگیر میں والمیکی سماج کا احتجاج

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ان لڑکوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے لیکن چار دن کا وقت گزرنے کے بعد بھی ان لڑکوں کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔اور آج ہمارے احتجاج کرنے کی وجہ یہی ہے کہ ان شر پسند عناصر کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے

کرشنا نائیک نے کہا کہ فیس بک پر غلط فوٹوز پوسٹ کرنے سے سماج میں افراتفری کا ماحول پھیلتا ہے ایک دوسرے کے مذاہب کے لیے سماج میں نفرت پیدا ہوتی ہے۔اس لئے حکومت کو چاہیے کہ ایسے نفرت پھیلانے والے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے

ABOUT THE AUTHOR

...view details