کرناٹک، ضلع یادگیر کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اندومتی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گرام پنچایت سطح پر سو فیصد ویکسین دی جارہی ہے۔
شہر کے تین تنی گرام پنچایت اور مدناڈ گرام پنچایت میں سو فیصد ویکسین کی گئی ہے۔ یہ ضلع میں پہلے دو گرام پنچایت ہیں جہاں پر سو فیصد ویکسین دی گئی ہےاس کے علاوہ ضلع کے دیگر گرام پنچایتوں میں بھی سو فیصد ویکسین کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے مساجد میں ویکسین کیمپ لگانے پر مساجد کے ذمہ داران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایک طرف دیہاتوں میں مقامی ذمہ داران کی جانب سے سو فیصد ویکسین دینے کی کوشش کی جا رہی ہے تو دوسری جانب شہر کے مساجد میں ویکسین کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے جہاں پر بہت سارے لوگ ویکسین لیے رہے ہیں۔