ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کورونا ویکسین کو لے کر لوگوں میں شعور بیدار کرنے کے لیے محکمہ اور انتظامیہ کی جانب سے کوششیں جاری ہیں۔ وہیں بی جے پی مہیلا مورچہ کی جانب سے ضلع یادگیر کے مختلف تعلقہ جات میں عوام کو ویکسین شعور بیداری مہم کے تحت معلومات فراہم کی جا رہی ہے۔
ریاستی نائب صدر بی جی پی مہیلا مورچہ للیتا انپور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یادگیر ضلع کے تعلقہ گرمٹکل کے ونگیرہ دیہات میں مقامی بی جے پی کے قائدین کے تعاون سے شعور بیداری مہم شروع کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ونگیرہ دیہات میں لوگوں نے سب سے سے کم ویکسین لی ہے۔ اس لیے ہم نے اس مہم کی شروعات وہیں سے کی ہے۔ ہماری اس مہم میں بی جے پی تعلقہ صدر، میڈیکل ہیلتھ آفیسر اور آشا ورکرز شامل ہیں۔ سبھی کے تعاون سے لوگوں میں ویکسین سے متعلق تفصیلات فراہم کی جا رہی ہے۔