اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیرکے راٹھی بھون میں ویکسین کیمپ کا انعقاد - یادگیر میں نو ویکسین سینٹر قائم

یادگیر میں محکمہ بلدیہ کے تعاون سے شہر میں نو ویکسین سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔ اسی سلسلے میں آج شہر کے راٹھی بھون میں ویکسین کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے۔

یادگیرکے راٹھی بھون میں ویکسین کیمپ کا انعقاد
یادگیرکے راٹھی بھون میں ویکسین کیمپ کا انعقاد

By

Published : Jun 28, 2021, 4:32 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے راٹھی بھون میں ویکسین کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا، اس کیمپ کا افتتاح رکن اسمبلی یادگیر وینکٹ ریڈی نے کیا۔اس موقع پر کمشنر بلدیہ نائیک، کمشنر چئیرمین ولاس پاٹل، ٹاؤن پلاننگ چیئرمین بسو کے علاوہ محکمہ صحت کے اعلیٰ ذمہ داران نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر ونیتا ویکسین انچارج نے کہا کہ آج شہر کے راٹھی بھون میں محکمہ بلدیہ کے تعاون سے ویکسین کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ بلدیہ ہمارے سو فیصد ویکسین مہم کا حصہ بن کر ہمارا بڑھ چڑھ کر تعاون کر رہے ہیں، جس کے لئے ہم محکمہ بلدیہ کے تمام اراکین، چیئرمین، بلدیہ کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

یادگیرکے راٹھی بھون میں ویکسین کیمپ کا انعقاد

مزید پڑھیں:یاد گیر: مساجد کے زیر اہتمام ویکسین کیمپ


انہوں نے کہا کہ شہر میں نو ویکسین سینٹر قائم کیے گئے ہیں، جس میں بلدی حلقہ 1 سے 4 ورڈ نمبر کے لوگوں کے لیے راٹھی بھون میں ویکسین سینٹر قائم کیا گیا ہے، اسی طرح 5 سے 7 وارڈ نمبر لوگوں کے لیے درگا مندر، 9 سے 11 وارڈ نمبر کے لوگوں کے لیے بسوا مندر، 12 سے 13 وارڈ نمبر لوگوں کے لیے آثار محلہ میں موجود نوبل اسکول میں ویکسین سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ وہیں 15 سے 17 بلدیہ حلقہ نمبر لوگوں کے لیے امبیڈکر بھون، وارڈ نمبر 18 سے 24 کے لوگوں کے لیے مشما مندر میں ویکسین سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ اسی طرح وارڈ نمبر 25 سے 27 کے لوگوں کے لیے لکشمی نگر، وارڈ نمبر 28 سے 31 کے لوگوں کے لیے امبھا بھوانی مندر میں ویکسین سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔

ڈاکٹر ونیتا نے شہر کی تمام عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارہ سال سے زائد عمر کے مرد و خواتین اپنے اپنے قریبی ویکسین سنٹر پر جا کر ویکسین ضرور لیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details