بیدر: کلیان کرناٹکا ڈویژن میں خالی آسامیوں کو جلد از جلد پُر کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، یہ بات جنگلات، اور ماحولیات کے وزیر اور بیدر ضلع کے انچارج وزیر ایشور کھنڈرے نے کہی۔ وہ بیدر ڈسٹرکٹ کمشنر کے دفتر ہال میں کلیان کرناٹک ایریا ڈیولپمنٹ بورڈ کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ انہوں نے ضلع کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ KKRDB کلیان کرناٹکا ریجنل ڈولپمنٹ بورڈ کے ذریعہ ضلع میں کئے جارہے کاموں کے لئے ایک ایکشن پلان تیار کریں جس سے عوام کو فائدہ ہوگا۔
ٹھیکیداروں کو جاری کاموں اور مکمل شدہ کاموں کی ادائیگی میں تاخیر ہو رہی ہے اور فوری ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے کارروائی کی جائے۔ محکمہ جنگلات کی طرف سے اب تک ریاست میں کل 68 لاکھ پودے لگائے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیدر ضلع میں 4.22 لاکھ پودے لگائے گئے ہیں اور ان کے تحفظ کے لیے ان کا آڈٹ اور جیو ٹیگ کیا جائے گا۔ انہوں نے ضلع کے ڈپٹی کنزرویٹر آف فاریسٹ سے کہا کہ وہ قومی شاہراہ، ریاستی شاہراہ، ضلع کی مرکزی سڑک، دیہی سڑکوں کے کنارے پودے لگانے کے لیے اقدامات کریں۔ اگر آنے والے دنوں میں پودے کی کمی ہے تو پڑوسی اضلاع سے ان کی خریداری کی تجویز پیش کی جائے۔ اس سال صرف بیدر ضلع میں کم از کم 15 سے 20 لاکھ پودے لگائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری کا پروگرام 15 اگست تک مکمل کر لیا جائے۔