بنگلور: ریاست کرناٹک کے بنگلور کے کیمپے گوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پولیس نے سامان کی جانچ کے دوران ایک مسافر کے بیگ سے زندہ کارتوس ملنے پر گرفتار کر لیا۔ کارتوس ایک امریکی شہری کے بیگ سے ملی ہیں جو بنگلور سے کولکتہ جا رہا تھا۔
کل شام تقریبا 6 بجے ایئر ایشیا کی فلائٹ 15-592 کی بورڈنگ کے دوران مسافروں کے سامان کی اسکریننگ کے دوران ایک بیگ سے زندہ کارتوس پائی گئی۔ بینجمن ڈینیئل ہیوز نامی امریکی شہری کے بیگ سے زندہ کارتوس ملی ہیں اور پولیس اسے گرفتار کر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔