گلبرگہ: حضور سیدنا غوث الثقلین غوث الاعظم دستگیر نیلور شریف افضل پور ضلع گلبرگہ کا تین روزہ عرس مبارک کا آغاز جلوس صندل مبارک سے ہوا۔ حضرت سجادہ نشین کی دیوڑھی سے صندل مبارک کا جلوس بوقت 9 بجے شب روانہ ہوا۔ اس سے پہلے مختصر محفل سماع منعقد ہوئی جس میں مقامی فنکاروں نے کلام پیش کیا بعد ازاں فاتحہ اور تقسیم تبرکات عمل میں آئے۔
Urs Sharif Syedna Ghaus-ul-Azam Astana Nellore عرس شریف سیدنا غوث الاعظم آستانه نیلور شریف - عرس شریف سیدنا غوث الاعظم
حضور سیدنا غوث الثقلین غوث الاعظم دستگیر نیلور شریف افضل پور ضلع گلبرگہ کا تین روزہ عرس مبارک کا آغاز جلوس صندل مبارک سے ہوا۔ Urs Sharif Syedna Ghaus-ul-Azam Astana Nellore Sharif
Published : Oct 28, 2023, 6:59 PM IST
اس بہ برکت موقع پر سید شاہ اسلام الدین احمد قادری المعروف وسیم بابا سجادہ نشین کی سرپرستی اور ان کے برادر خرد سید علاؤالدین احمد قادری المعروف عظیم بابا کی نگرانی میں سید حسرت پاشاہ قادری عم سجاده نشین اور دیگر خانوادہ کے افراد کے علاوہ سید ید اللہ حسینی المعروف نظام با با جانشین سجاده نشین روضہ منوره خرد گلبرگه، سید خرم پاشاہ قادری خرم بابا، سید احمد قادری ، سید صبغت اللہ قادری سید فیض سلام قادری عاصم، سید مصطفی قادری، سید توحید پاشاہ قادری، فقراء معتقدین ومرین اور موضع کے غیر مسلم بھائیوں اور عوام الناس کی کثیر تعداد موجود تھی۔
یہ بھی پڑھیں: Teachings of Auliya Karam اولیاء کرام کے تعلیمات وہ ارشادات کو عام کرنے کی ضرورت
بعد نماز فجر مراسم صندل مالی بہ دست سجادہ نشین انجام پائی۔ اس کے بعد ختم قرآن اور دعا کی گئی 10 بجے شب واعظ اور سماع دیوڑھی سجادہ نشین میں انعقاد عمل میں ایا بعد نماز عصر قرآن خوانی ختم قرآن اور دعا کے بعد تبرکات تقسیم کیے گئے