بیدر :کرناٹک کے شہر بیدر میںحضرت سیّدنا خواجہ ابوالفیض بیدر کا 565واں سالانہ عرس شریف نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا. بیدراور اس کے اطراف کے علاقوں سے کثیرتعداد میں لوگوں نے عرس میں شرکت کی ۔ URS Mubarark Held In Bidar In Karnataka
خانقاہ حضرت سیّدنا خواجہ ابوالفیض سے اس موقع پر روایتی جلوس کا بھی اہتمام کیا گیا جو جامع مسجد روڈ، پنسال تعلیم، فتح دروازہ،سے ہوتے ہوئے درگاہ پہنچا ۔
حضرت خواجہ ابوالفیض بیدر کا سالانہ عرس شریف بعد نماز مغرب مراسم صندل مالی کے خصوصی خدمات سیّد شاہ اسداﷲ محمد محمد الحسینی المعروف ثاقب حسینی سجادہ نشین ومتولی نے انجام دی۔ گلہائے عقیدت سلام و نیاز فاتحہ اور تقسیم تبرکات بدست سجادہ نشین عمل میں آئی۔
حضرت خواجہ ابوالفیض بیدر کا سالانہ عرس شریف اس موقع پر تیسرا خواجہ ابوالفیضؒ ایوارڈ ڈاکٹر قاضی انور باشاہ چیرمین اسکریننگ کمیٹی کرناٹک بورڈ آف اوقاف بنگلور کو ان کی فقیدالمثال خدمت کے اعتراف میں نوازا کیا گیا۔ اس موقع پر حافظ سیّدشاہ معین الدین حسینی المعروف حسین چشتی جانشین سجادہ نشین نے تمام مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے تعارف پیش کی۔
حضرت خواجہ ابوالفیض بیدر کا سالانہ عرس شریف رکن اسمبلی بیدر رحیم خان نے کہا کہ ہم تمام محلوں میں کمیٹیاں بنا کر عوام کی خدمت انجام دیے سکتے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور بزرگان دین کے تعلیمات میں سے ایک اہم پہلو خدمت خلق ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:Pooja in Bidar Mosque بیدر کی مسجد میں داخل ہوکر پوجا کرنے والے 9 لوگوں پر مقدمہ درج
رکن اسمبلی نے ڈاکٹر عبدالقدیر چیئرمین شاہین ادارہ جات کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ شاہین کالج کی وجہ سے آج بیدر پوری دنیا میں مشہور ہے۔ سیّدشاہ احمداﷲ حسینی عرف طارق حسینی، سید شاہ فرید الدین حسینی المعروف سید فضیل چشتی کے علاوہ رکن اسمبلی بیدر رحیم خان ، کشور بابو (ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بیدر) ، عبدالرؤف کچہری والا چیئرمین ریاستی حج کمیٹی ، ڈاکٹر عبدالقدیر چیئرمین شاہین ادارہ جات بیدر ، ضلع وقف مشاورتی کمیٹی چیئرمین عبدالسلیم کے علاوہ ہزاروں مریدین معتقدین نے اس اجلاس میں شرکت کی۔URS Mubarark Held In Bidar In Karnataka