اردو

urdu

ETV Bharat / state

حضرت شاہ پیر بہاؤالدین کے سالانہ عرس کا آغاز - کرناٹک کی خبریں

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں واقع درگاہ حضرت شاہ پیر بہاؤالدین عرف لنگوٹ بند کے سالانہ عرس کا آغاز ہوگیا ہے۔

urs-hazrat-shah-peer-bahauddin-in-gulbarga
حضرت شاہ پیر بہاؤالدین کے سالانہ عرس کا آغاز

By

Published : Feb 1, 2021, 7:46 AM IST

عرس کے موقع پر بادی منزل بڑی مسجد مومن پورہ سے جلوس صندل مبارک نکالا گیا۔اس موقع پردرگاہ کے متولی شاہ محمد منہاج بادی نے کہا کہ حضرت شاہ پیر بہاؤالدین عرف لنگوٹ بند سلسلہ چشتیہ کے باکمال بزرگ ہیں۔

حضرت لنگوٹ بند کی درگاہ قومی یکجہتی کی مثال ہے ۔یہاں عرس کے موقع پر بلا تفریق ہندو مسلم اور دیگر مذاہب کے لوگ بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔

حضرت شاہ پیر بہاؤالدین کے سالانہ عرس کا آغاز

ہر سال عرس کے موقع پر دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔اس سال بھی یکم فروری 2021 بروز پیر کو جشن چراغاں بعد نماز مغرب روشن کیے جائیں گے ۔ رات 9 بجے جلسہ بعنوان فیضان اولیا منعقد ہوگا۔

جلسہ کی سرپرستی حضرت سید شاہ حسن شبیر محمد محمد الحسینی عقیل بابا سجاد نشین بارہ حضرت گنج بخش گلبرگہ شریف کریں گے اور سجادگان، صوفیاء و مشائخین عظام وعلمائے کرام مہمان خصوصی ہوں گے۔

جلسہ کی سرپرستی حضرت سید شاہ حسن شبیر محمد محمد الحسینی حضرت علامہ مولانا حافظ قاری الشاہ محمد شاکر علی نوری امیر عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی خطاب کریں گے ۔2 فروری کو بعد نماز فجر زیارت، فاتحہ و تبرکات تقسیم کیے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details