اردو اخبارات کے قارئین کی تعداد میں نمایاں کمی تشویش کا باعث بیدر : ریاست تیلنگانہ کے ورنگل سے شائع ہونے والا ہفت روزہ اردو اخبار ہماری زبان کہ ایڈیٹر و سینیئر صحافی وحید گلشن نے ضلع ورنگل میں اردو صحافت اور اردو صحافت سے جڑے صحافیوں کے مسائل پر ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں اردو اخبارات کے حالات بہت خراب ہیں۔ قارئین کی کمی کے باعث اردو اخبارات کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنا اخبار اردو ہماری زبان جو ہفت روزہ ہے۔ گزشتہ 15 سالوں سے نکال رہا ہوں اس اخبار میں وہ سب کچھ ہم شائع کر رہے ہیں جو قارین کی ضرورت ہے باوجود اس کے موجودہ دور میں قارئین کی تعداد دن بدن گھٹتی جا رہی ہے اس کے علاوہ حیدراباد سے شائع ہونے والے اخبارات کی اشاعت اور قارئین کی تعداد بھی کم ہوتی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اضلاع کے صحافیوں کو کوئی تنخواہ نہیں دی جاتی جس کی بنا پر اردو کا صحافی اتنا متحرک نہیں رہتا جتنا کہ ایک صحافی کو ہونا چاہیے۔ اس کے علاوہ اخبارات کی جانب سے کوئی اخراجات بھی نہیں دیے جاتے ہیں۔ اس کی وجہ سے اردو اخبارات کا صحافی دیگر زبانوں کے صحافیوں کے مقابلے میں بہت کمزور اور پریشان حال ہے۔ موجودہ دور میں پرنٹ میڈیا کے مقابل الیکٹرانک میڈیا، سوشل میڈیا کی اہمیت دیکھی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Poet Iqbal Dard Warangal ایک شاعر: اقبال درد سے خصوصی گفتگو
اس سوال پر وحید گلشن نے کہا کہ پرنٹ میڈیا ایک دستاویزی حیثیت رکھتا ہے ہمیشہ سے ہی پرنٹ میڈیا کا ایک مقام و مرتبہ رہا ہے الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کا مقام الگ ہے۔ ریاست میں اردو صحافیوں کے تنظیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے۔ ریاست کرناٹک میں تیلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن کے نام سے ایک تنظیم چلائی جا رہی ہے جو ریاست بھر کے اردو صحافیوں کے مسائل پر حکومت سے مختلف مطالبے کو لے کر سوال کر رہی ہے۔