اردو

urdu

ETV Bharat / state

'اردو میڈیم کے طلباء بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکتے ہیں'

لوگوں کے ذہنوں میں یہ بات گھر کرگئی ہے کہ اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبا اعلی تعلیم حاصل کرنے سے قاصر رہتے ہیں۔

Urdu medium students can also get higher education
اردو میڈیم کے طلباء بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکتے ہیں

By

Published : Mar 19, 2021, 6:04 PM IST

اکثر و بیشتر یہ تاثر ظاہر کیا جاتا ہے کہ اردو میڈیم کے طلبا کو اعلی تعلیم حاصل کرنے میں دشواریاں پیش آتی ہیں۔ سرکاری اردو اسکولوں میں پڑھانے والے اکثر ٹیچرس بھی اپنے بچوں کو اردو میڈیم اسکولوں کے بجائے انگریزی میڈیم اسکولوں میں شریک کرواتے ہیں۔

اردو میڈیم کے طلباء بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکتے ہیں

وہیں دوسری جانب بعض سرکاری اردو اسکولز کے ٹیچرس اپنے بچوں کو اردو پڑھا رہے ہیں اور اردو میڈیم سے پڑھنے والے متعدد بچے آج اعلی تعلیم بھی حاصل کر رہے ہیں۔ یادگیر گورنمنٹ اردو سنٹرل پرائمری اسکول کی ایک ٹیچر اختر بیگم جو انچارج ہیڈ ماسٹر بھی ہیں نے اپنے 4 بچوں کا داخلہ اردو میڈیم اسکول میں کروایا جہاں سے انہوں نے بذریعہ اردو میں تعلیم حاصل کی اور اب وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

اختر بیگم نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ ’لوگوں کا یہ خیال ہے کہ اردو زبان میں تعلیم حاصل کرنے والا بچہ ڈاکٹر، انجینئر یا پھر دیگر کسی شعبے میں اعلی تعلیم حاصل نہیں کر سکتا جبکہ ایسا نہیں ہے۔ یہ سوچ بالکل غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے 4 بچے اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے آج آج اعلی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی بڑی لڑکی ڈاکٹر فردوس بیگم، ڈاکٹر بن کر بیدر میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ دیگر دو لڑکیاں ادیبہ، عائشہ امرین گلبرگہ میں ڈاکٹر کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں وہیں گزشتہ سال ایک لڑکا محمد افضل فیصل قادری کو میڈیکل میں مفت سیٹ حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شائد اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرنے کا ہی نتیجہ ہے کہ میرے بچے بڑوں کا ادب و احترام کرتے ہیں اور اعلیٰ تعلیم حاصل کئے۔ انہوں نے کہا کہ بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ دینی مزاج کے حامل ہیں، جس کےلئے انہوں نے اللہ کا شکر ادا کیا۔ اختر بیگم نے بچوں کو اپنی مادری زبان میں تعلیم دلوانے پر زور دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details