میسور: احتجاج کور کرنے پہنچے اردو صحافی ہجومی تشدد کے شکار - etv bharat urdu news
احتجاج کور کرنے پہنچے اردو صحافی پر شرپسند ہندوتوا کارکنان نے پولیس کی موجودگی میں حملہ کردیا اور ان کی جم کر پٹائی کردی۔
میسور: احتجاج کور کرنے پہنچے ادور صحافی ہجومی تشدد کے شکار
شہر میسور میں سپریم کورٹ کے ایک آرڈر کے تحت غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے مذہبی مقامات کو انتظامیہ کی جانب سے ڈھایا جارہا ہے۔ اس کارروائی کے خلاف مقامی ہندوتوا تنظیم نے احتجاج منعقد کیا اس دوران اردو صحافی محمد صفدر قیصر جو کہ مذکورہ معاملے کو کور کرنے پہنچے تھے ان پر چند شرپسند ہندوتوا کارکنان نے پولیس کی موجودگی میں حملہ کردیا اور ان کی شدید پٹائی کردی۔
- مزید پڑھیں:'نفرت انگیزی و ماب لنچنگ کووڈ سے زیادہ خطرناک'
- Mob Lynching: موہن بھاگوت کا ماب لنچنگ کے خلاف تبصرہ
- نفرت ہندوتوا کا دیا ہوا تحفہ: بھاگوت کے بیان پر اویسی اور دگ وجے کا ردعمل
- اقتدار میں آئے تو ماب لنچنگ پر سخت قانون بنائیں گے: عمران پرتاپ گڑھی
صفدر قیصر نے محکمۂ پولیس سے مانگ کی ہے کہ ان پر حملہ آور سنگھ پریوار کے ورکرز پر سخت کارروائی کی جائے۔