اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ سٹی کارپوریشن میں اُردو فلیکس بورڈ پر ہنگامہ

اردو مخالف گروپ نے زبردست ہنگامہ آرائی کی اور اردو کے ڈیجیٹل فلیکس بورڈ کو نکالنے کا مطالبہ کیا۔

گلبرگہ سٹی کارپوریشن میں اُردو فلیکس بورڈ پر ہنگامہ
گلبرگہ سٹی کارپوریشن میں اُردو فلیکس بورڈ پر ہنگامہ

By

Published : Jul 23, 2021, 10:52 PM IST

ریاست کرناٹک گلبرگہ سٹی کارپوریشن میں پراپرٹی ٹیکس وصولی مرکز کے باہر ای آستھی رجسٹریشن کے لئے ضروری معلومات کے 3 زبانوں کنڑا، انگلش اور اردو میں ڈیجیٹل فلیکس کے بورڈس لگائے گئے ہیں۔ آج دوپہر ان میں سے اردو کے ڈیجیٹل فلیکس بورڈ کو لے کر ایک اردو مخالف گروپ نے زبردست ہنگامہ آرائی کی اور اردو کے ڈیجیٹل فلیکس بورڈ کو نکالنے کا مطالبہ کیا۔

گلبرگہ سٹی کارپوریشن میں اُردو فلیکس بورڈ پر ہنگامہ

بھارت ماتا کی جئے کے نعرے لگائے اور گروپ نے اردو کے ڈیجیٹل فلیکس بورڈ کو نکال پھینکا۔ اس وقت وہاں سید سجاد علی انعامدار سابق ڈپٹی میئر بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:کرناٹک کے تمام اسکولوں میں کنڑا زبان سکھائی جائے: وزیر تعلیم کرناٹک

سجاد علی انعامدار نے احتجاجی گروپ کو جواب دینے کے بعد اردو کا ڈیجیٹل فلیکس بورڈ دوبارہ اس کے مقام پر لگادیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details