انکم ٹیکس محکمہ نے جمعے کو یہاں جاری بیان میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ 'گزشتہ 9 اکتوبر کو یہ چھاپہ مارا گیا تھا۔ اس تنظیم کے ذریعہ 185سیٹوں پر اوسطاً پچاس لاکھ روپے سے لیکر65 لاکھ روپے تک کا ڈونیش لینے کے بھی ثبوت ملے ہیں۔ میڈیکل کالج چلانے والے اس گروپ نے تعلیمی شعبہ سے آئے پیسہ کو ریئل اسٹیٹ میں بھی لگایا ہے۔'
کرناٹک میں کروڑوں کی غیراعلانیہ آمدنی کا انکشاف - کرناٹک
انکم ٹیکس محکمہ نے تعلیمی ادارے چلانے والے کرناٹک میں ایک کاروباری گروپ کے یہاں کئی کمپلکسوں پر چھاپے میں تقریباً 100کروڑ روپے کی غیراعلانیہ آمدنی کے ثبوت ملنے کے ساتھ ہی 8.82 کروڑ روپے کی غیر اعلان شدہ املاک ضبط کی ہے۔
کرناٹک میں 100کروڑ روپے کی غیراعلانیہ آمدنی کا انکشاف
جانچ کے دوران یہ بھی پتہ چلا کہ اس گروپ نے حوالہ کے ذریعہ پیسہ ریلٹی کاروبار میں لگایا ہے۔
گروپ کے احاطوں سے اب تک 4.22 کروڑ روپے کی غیراعلانیہ نقدی برامد ہوئی ہے جس میں اس کے چیف ٹرسٹی کے یہاں سے ملے 89 لاکھ روپے بھی شامل ہیں۔ اس معاملہ کی جانچ ابھی جاری ہے۔