نئی دہلی: مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے بدھ کے روز الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کو بی جے پی کے نوجوان کارکن پروین نیتارو کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا جاسکتا ہے۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بی جے پی رہنما جوشی نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ اور کچھ ابتدائی میڈیا رپورٹ میں ایس ڈی پی آئی اور پی ایف آئی کے درمیان روابط ہونے کے اشارے دیتی ہیں۔ کیرالہ اور کرناٹک میں کانگریس ان کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ کرناٹک میں ہماری حکومت کارروائی کرے گی اور حملہ آوروں کو سزا دے گی۔ Pralhad Joshi Hints SDPI, PFI links in BJP worker,s Murder
کرناٹک کے وزیر داخلہ ارگا گیانندر نے الزام لگایا کہ پراوین کے قتل کے پیچھے حالیہ حجاب مخالف تنظیموں کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آور ہو سکتا ہے کہ گھناؤنا قتل عام کرنے کے بعد کیرالہ فرار ہو گئے ہوں۔ کیونکہ بلارے، جہاں قتل ہوا، کیرالہ کی سرحد سے متصل ہے۔ گیانیندر نے کہاکہ کرناٹک حکومت کیرالہ حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے اور حملہ آوروں کو جلد ہی پکڑ لیا جائے گا۔'
انہوں نے یہ بھی کہا کہ قتل کی تحقیقات کرنے والی پولیس نے دو ٹیمیں کرناٹک کے دو اضلاع اور ایک کیرالہ بھیجی ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے عہدے کے ایک سینئر افسر کو منگلورو بھیجا گیا ہے۔' واضح رہے کہ بی جے پی یووا مورچہ کمیٹی کے رکن نیتارو کو منگل کی رات بیلاری میں ان کی چکن شاپ کے سامنے موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے قتل کر دیا تھا۔ BJP Activist Murdered in Coastal Karnataka